The news is by your side.

Advertisement

شیخ رشید ڈٹ گئے، استعفے کی تاریخ کا اعلان کردیا

دبئی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایسی اسمبلی پر ایک بار نہیں بلکہ کروڑوں مرتبہ لعنت بھیجتا ہوں، اپنے حلقے میں تاریخی خطاب کر کے شان و شوکت کے ساتھ اسمبلی جاکر استعفیٰ دوں گا۔

دبئی میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’ایسی اسمبلی پر ایک بار نہیں بلکہ کروڑوں اور ہزار مرتبہ لعنت بھیجتا ہوں جس نے سپر پاور کے کہنے پر ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی سازش کا حصہ بنی اس لیے اُس نے ناموسِ رسالت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کی، اسمبلی میں چور ، لٹیرے اور ڈاکو موجود ہیں جن سے چھٹکارا حاصل کروں گا۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

استعفیٰ دینے کے سوال پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’غالباً 10 یا 12  روز کے اندر اپنے دونوں حلقوں خاص طور پر راجا بازار میں تاریخی خطاب کروں گا اور اُس کے بعد سج دھج کر اسمبلی استعفیٰ دینے کے لیے جاؤں گا‘۔

واضح رہے کہ تین روز قبل پاکستان عوامی تحریک کے  جلسے میں شیخ رشید احمد نے اسمبلی کے لیے لعنت کا سخت لفظ استعمال کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’شیخ رشید احمد کے مستعفیٰ ہونے کا مشورہ اچھا لگا، جلد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کر کے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کریں گے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں