جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

’جب شادی کا ارادہ کیا تو۔۔۔‘؛ سشمیتا سین نے اہم بات بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے ایک بار پھر شادی سے متعلق اہم بات بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

سشمیتا سین انڈین فلم انڈسٹری کی ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے اکثر اپنے دلیرانہ فیصلوں سے لاکھوں چاہنے والوں کو متاثر کیا۔ اداکارہ کی دو بیٹیاں رینی اور الیسا ہیں جنہیں انہوں نے گود لے رکھا ہے۔ 47 سالہ اداکارہ نے اب تک شادی نہیں کی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جب سشمیتا سین سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں اپنی زندگی میں والد کی کمی بالکل بھی محسوس نہیں کرتیں۔

سشمیتا سین نے کہا کہ ایک دفعہ میں نے شادی کرنے کا ارادہ باندھا، جب میں اس بارے میں بیٹیوں کو بتایا تو وہ ناراض ہوئیں اور احتجاج کیا کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ: ’لالچی عورت‘ قرار دینے پر سشمیتا سین کا سخت ردعمل آگیا

اداکارہ نے کہا کہ اگر میں شادی کر بھی لوں تو شوہر کو میری بیٹیوں سے کوئی سروکار نہیں ہوگا، میرے والد شبیر سین بیٹیوں کی زندگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سشمیتا سین کو 15 اگست پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’تالی‘ میں مداحوں نے مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جو ٹرانسجینڈر گوری ساونت کی زندگی پر مبنی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں