ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

منگنی ختم ہونے پر نوجوان نے انتہائی قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں منگنی ختم ہونے پر نوجوان نے منگیتر کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں لاہور روڈ پر نوجوان منگنی ختم ہونے کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی منگیتر اور میٹرک کی طالبہ آمنہ کو قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔

یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب آمنہ چنگ چی رکشے میں سوار اسکول جا رہی تھی کہ اچانک اس کے منگیتر مظہر نواز نے وہاں پہنچ رکشے کو روکا اور لڑکی کو اس میں سے اتار کر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، قتل کے فوری بعد لڑکے نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

- Advertisement -

اس ہولناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لوگوں کی بھی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔

سٹی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکا لڑکی آپس میں کزن اور سابق منگیتر تھے، لڑکی کےگھر والوں نے منگنی ختم کردی تھی جس پرملزم نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں