تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امتحان میں نمبرز کم آنے پر والد نے ہونہار بیٹی کو بےدردی سے قتل کر دیا

اردن میں سفاک باپ نے امتحان میں نمبرز کم آنے پر ہونہار بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن میں جمعرات کے روز دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ‏جس میں گھر کے سرپرست نے بیٹی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس لرزہ خیز قتل میں اہل خانہ کے دیگر افراد بھی سنگ دل باپ کا ساتھ دیتے رہے، ماں نے بیٹی ‏کو بچانے کی بجائے اس کی چیخ وپکار روکنے کے لیے منہ پر ہاتھ رکھا۔

مقتولہ رانیا العبادی ہونہار طالبہ تھی اور اچھے نمبرز لینے پر یونیورسٹی سے اسے وظیفہ دیا جاتا ‏تھا۔ سال اول کی طالبہ کے ایک پیپر میں نمبرز کم آئے جس پر اہل خانہ طیش میں آگئے اور اسے ‏زدوکوب کیا۔

بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے والد نے کہا نمبرز کم آنے کی وجہ سے وظیفہ ختم ہو جائے گا ‏اور انہیں فیس ادا کرنی پڑے گی، اسی بنا پر والد نے بیٹی کو گھر میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ‏اور موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی ‏ادارے کے سپرد کر دیا۔

Comments

- Advertisement -