تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

’’عدم اعتماد کی نوبت آئی تو دیکھیں گے کون مائی کا لال گزر کر جائیگا‘‘؟

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر 10لاکھ لوگوں کا جلسہ کریں گے عدم اعتماد کی نوبت آئی تو دیکھیں گے کہ کون مائی کا لال گزر کر جائے گا۔

اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج ہمارا صدر اور وزیراعظم وہ نہیں جوچٹیں لیکر امریکی صدرکے سامنے بیٹھے تو کانپیں ٹانگ رہی ہوں، عمران خان وہ لیڈر ہے جس کو ہم سر اٹھا کردیکھتے ہیں وہ جب امریکا جاکر بات کرتاہے تو یقین ہوتا ہے کہ وہ عزت بڑھا کر آئیگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کے بچوں سے کہتا ہوں کہ اپنے گھر میں تو کتا بھی شیر ہوتاہے، عمران خان تو پورے ملک میں جلسے کرتا ہے ہمت ہے تو آپ بھی کرکے دکھاؤ، عمران خان تو لاکھوں کے اجتماع سے ملکر بات کرتا ہے آپ نکل کر دکھاؤ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ضیا سے پیپلز پارٹی یا کوئی بھی جماعت اختلاف کرے تو ان کا حق ہے لیکن ایک بات ہے کہ پیپلز پارٹی کو برباد کرکے زرداری نے جنرل ضیا کا کام مکمل کردیا۔

وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف جنرل ضیا کے بچوں کی طرح تھا، جنرل ضیا کے قبر کی بےحرمتی پر ن لیگ ایک لفظ نہیں بولی، نوازشریف جنرل ضیاالحق کی پیداوارہیں،بندےمیں اتنی غیرت ہونی چاہیے تھی کہ جب اسکی قبر کی بے حرمتی ہوئی تو جرات سے کہتے کہ پیپلز پارٹی نے غلط کیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندرلوگ ذاتی معاملات کی وجہ سے قبیلوں اور مفادات میں بٹےہوئےہیں، اصل قومی سوچ کا اظہاردیکھنا ہے تو وہ اوورسیز پاکستانی سوچ ہے، اوورسیز قیادت کو پاکستان میں خوش آمدید کہتاہوں، آج اوورسیز30ارب ڈالر ترسیلات نہ بھیجتے تو پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے تحریک انصاف کے نمائندے آج کنونشن میں موجود ہیں، آپ گواہ ہیں آلو ٹماٹر کی قیمت پوری دنیا میں بڑھی ہے لیکن سب سے زیادہ دنیا میں کوئی چیز بڑھی تو وہ پاکستانیوں کی عزت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسوقت حکومت اور اپوزیشن میں سب سےزیادہ تنازع اوورسیز کے ووٹ کےحق کا ہے، اپوزیشن اوورسیز پاکستانیوں سے خوف زدہ ہیں، ہم اوورسیز پاکستانی کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ان کا حق عمران خان دلائیں گے۔

Comments

- Advertisement -