بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ویڈیو وائرل ہونے پر سسر نے بہو بیٹے کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بونیر : خیبرپختونخوا میں سسر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرنے بیٹے اور بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی وادی بونیر کے تھانہ ڈگرکےحدودنویکلےمیں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نوبیاہتا جوڑے کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے شخص کا باپ ملوث ہے جس نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ قتل ہونے والے جوڑے کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سسر طیش میں آیا اور معاملے کو غیرت کا مسئلہ بناکر بیٹے اور بہو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں مزید سہولت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں