The news is by your side.

Advertisement

نہ رکنے پر ڈولفن فورس نے شہریوں کی درگت بنادی

فیصل آباد : ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر شہریوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے ہاتھوں شہریوں پر تشدد کا واقعہ فیصل آباد کے علاقے تاج کالونی میں پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار کو اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر روکا تھا لیکن وہ نہ رکے۔

موٹرسائیکل سوار کے نہ رکنے پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے شہریوں کو تھپڑ، گھونسوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

شہریوں پر تشدد کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں دو اہلکاروں کو تشدد کرنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دو اہلکار قریب کھڑے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں ایک اہکار شہری کو دیوار کے ساتھ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ڈولفن اہلکار موٹر سائیکل سواروں کے سر پر پستول کے دستے سے وار کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے شہریوں پر تشدد کے بعد دونوں افراد کو زخمی حالت میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں