تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن مریخ‌ پر کب پہنچے گا؟‌ تاریخ‌ سامنے آگئی

دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے خلائی مشن مریخ پر پہنچنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

دبئی کے حاکم اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں خلائی مشن ہوپ کے مریخ پر پہنچنے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہمارا خلائی مشن نے 111 دن میں خلا میں 290 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد اپنی آخری منزل کی جانب راونگی اختیار کرلی ہے‘۔

راشد المکتوم نے لکھا کہ ’ہم سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہمارا خلائی مشن 9 فروری 2021 کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 42 منٹ پر مریخ پہنچ جائے گا‘۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ ہم مریخ پر پہلے عربی مشن کی آمد کا جشن جلد منائیں گے‘۔

Comments

- Advertisement -