تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

تعلیمی سرگرمیاں کب سے بحال ہوں گی؟ طلبا کیلئے اہم اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں کل آبادی کے ستر فیصد افراد کورونا کی مکمل ویکسینیشن کراچکے ہوں گے تب پرائمری اور نرسری کی تعلیمی سرگرمیاں بحال کریں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ مملکت کی کل آبادی سے ستر فیصد لوگ جب کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے تب پرائمری اور نرسری میں باقاعدہ تعلیم شروع ہوگی اس سے قبل مذکورہ طبقے کی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

وزارت نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لینے والے مڈل اور ثانوی اسکولوں میں باقاعدہ حاضری دیں گے۔

سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری کا کہنا تھا کہ اگر 30 اکتوبر 2021 تک کل آبادی کے ستر فیصد افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لی ہوں تو ایسی صورت میں مذکورہ تاریخ سے نرسری اور پرائمری تعلیم کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور اگر اس تاریخ سے قبل ہی اس مشن کی تکیمل ہوگئی تو تعلیمی سرگرمیاں پہلے بحال کردی جائیں گی۔

سعودی عرب نے اہم ہدایت جاری کردی

دوسری جانب سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ طلبا 8 اگست سے قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلیں تاکہ دوسری خوراک نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل لگائی جاسکے۔

وزارت نے کہا کہ یہ اقدام سعودی معاشرے کو نئے کورونا وائرس کے مسائل سے بچانے اور وبا کو روکنے کے لیے ضروری ہے، ان دنوں مملکت کے تمام سینٹرز میں ویکسین کی سہولت مہیا ہے۔

Comments

- Advertisement -