تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ایشیا کپ کے میزبان ملک اور شیڈول کا فیصلہ کب ہوگا؟ جے شاہ کا اعلان

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے میزبان ملک اور شیڈل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لیکن حتمی فیصلہ آئی پی ایل فائنل کے بعد کیا جائے گا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق جے شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک یا ممالک اور شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر کیا جائے گا جس میں ایشین کرکٹ کونسل کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ہم آئی پی ایل میں مصروف ہیں لیکن سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کرکٹ بورڈ کی سرکردہ شخصیات 28 مئی کو ہونے والا آئی پی ایل فائنل دیکھنے آرہی ہیں، ہم بات چیت کریں گے اور اسی دورانیے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے تاہم بھارتی بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے، بی سی سی آئی کے انکار پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا جو اب تک منظور نہیں کیا گیا۔

ہابرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں چار میچ کھیلے جائیں گے جب کہ ان میچوں میں سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ بھارت اپنے تمام میچز نیوٹرول وینیو پر کھیلے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی بورڈ کی پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز منظور کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -