تازہ ترین

وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا...

بھارت میں‌ 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی

اڑیسہ: بھارت میں‌ دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے...

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

نوازشریف کی واپسی کب ہوگی؟ شاہد خاقان نے بتا دیا

مسلم لیگ کے صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں اس ‏کے بعد واپس آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ‏نوازشریف علاج کرانےگئےہیں علاج کراکرہی واپس آئیں گی نوازشریف کوانصاف نہیں ملااورنہ ہی ‏ملےگایہ حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں ایک سرجری میں6سے9ماہ لگیں گےایک ‏سرجری شایدلندن میں بھی نہ ہو، ایک سرجری شایدامریکامیں ہو اس لیے نوازشریف علاج کے ‏بعدہی واپس آئیں گے۔

مریم نواز سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانےکی خواہش کا ‏اظہار نہیں کیا، مریم نوازعلاج کےلیےبیرون ملک جاناچاہتی ہیں توان کاحق ہے۔

پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم ‏کوسنجیدہ نہیں لیا ہماراشکوہ بس یہ ہے، حکومتی بینچزپربیٹھنےوالےکچھ سینیٹرز نےاچانک یوسف ‏گیلانی کوووٹ دیا، ایک اپوزیشن لیڈرکی سیٹ کےلیےحکومتی ارکان ووٹ لیاگیا، معاہدہ کیاگیاتھاپی ‏پی تبدیلی چاہتی تھی توپی ڈی ایم میں لےآتی۔

Comments