تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب کیلئے معمول کی پروازیں کب کھلیں گی؟ جواب آگیا

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے مملکت کے لیے معمول کی پروازیں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ سعودی عرب کے لیے معمول کی پروازیں کب کھلیں گی؟۔ یعنی براہ راست پروازیں یا پھر کورونا سے قبل جس طرح فضائی آپریشن تھا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ جیسے ہی اس بارے میں سرکاری اداروں کی جانب سے اعلان کیا جائے گا ہم آپ کو تفصیلی طور پر مطلع کردیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ برس سے بین الاقوامی سفر پر پابندیاں عائد کیں جس کا بنیادی مقصد مملکت میں کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنا تھا۔

بعد ازاں مرحلہ وار سفری پابندی میں نرمی کی گئی تاہم اب بھی چند ممالک ایسے ہی جہاں سے سعودی عرب آنے کی پابندی ہے جبکہ کچھ ممالک کے شہری مشروط طور پر مملکت آسکتے ہیں یعنی انہیں کسی دوسرے ملک میں چودہ دن قیام کرنا ہوگا۔ سعودی عرب آنے پر قرنطینہ کی پابندی بھی لازمی ہے۔

خیال رہے کہ سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد وہ اقامہ ہولڈرز جنہوں نے مملکت سے جانے سےقبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہیں انہیں براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -