تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

رواں سال کا سب سے بڑا چاند کب دیکھا جائے گا؟

ریاض: سعودی عرب میں سالِ رواں 2021 کا سب سے بڑا چاند آئندہ بدھ کو دیکھا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرۃ کا کہنا ہے کہ رواں سال کا سب سے بڑا چاند بدھ کو مملکت سمیت پوری عرب دنیا میں دیکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پرعمل میں آئے گا جب ڈھائی برس میں پہلی بار مکمل چاند گرہن ہونے جارہا ہے، بڑا چاند ایسے چاند کو کہا جاتا ہے جب چاند کے مرکز اور زمین کے مرکز کے درمیان فاصلہ 357.461 کلو میٹر ہوجائے۔

انجینیئر ماجد ابو زاہرۃ کا کہنا ہے کہ چاند جسامت کے حوالے سے بڑی شکل میں اس وجہ سے نظر آتا ہے کیونکہ اس وقت وہ کرہ ارض سے قریب ترین پوائنٹ پر ہوتا ہے، بڑا چاند سعودی وقت کے مطابق دوپہر 2.14 منٹ پر مکمل ہوگا، ایسے موقع پر چاند اپنے جسامت کے لحاظ سے 14 فیصد بڑا دِکھتا ہے۔

چاند پر نظر آنے والے دھبے دراصل کیا ہیں؟‌ تحقیق کے نتائج میں‌ حیران کن دعویٰ

انہوں نے کہا کہ اُس وقت چاند 357.461 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا، مذکورہ حالت میں روشنی عام چاند کے مقابلے میں لگ بھگ 30 فیصد زیادہ ہوگی، بڑا چاند سورج غروب ہونے کے بعد جنوب مشرقی افق پر نمودار ہوگا۔

فلکیاتی انجمن کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت چاند کا رنگ سنترے جیسا ہوجائے گا، بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ چاند بڑا ہوجاتا ہے لیکن اصل میں یہ ظاہری طور پر بڑا لگتا ہے۔

Comments

- Advertisement -