تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کب ہوگا؟

عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کب ہوگا، صوبائی الیکشن کمشنر نے بتادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 11 اگست سے قبل ہوں گے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 245 پر ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دے کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کی نشست پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جمعرات 16 جون کو پولنگ ہوگی۔

مذکورہ نشست ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ عامر لیاقت حسین گزشتہ ہفتے اچانک انتقال کرگئے، انہیں گھر سے بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کو عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا

عامر لیاقت حسین کو ان کی وصیت کے مطابق گزشتہ جمعے کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -