The news is by your side.

Advertisement

کراچی سمیت سندھ میں کورونا ویکسین کب لگائی جائیگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

سندھ حکومت نے 2 فروری سے کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز آج شب یا کل علی الصبح اسلام آباد پہنچ جائیں گی اور این سی او سی اپنی حکمت عملی کے تحت صوبوں میں ویکسین کو تقسیم کرے گی۔

سندھ حکومت نے 2 فروری سے ویکسی نیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ابتدائی طور پر کراچی، حیدرآباد اور شہیدبینظیرآباد کے 10 اضلاع میں ویکسین لگائی جائےگی۔ سندھ حکومت نےکورونا ویکسین کے سلسلے میں انتظامی لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون فوکل پرسن ہوں گے۔

اےڈی سی ون ہرضلع میں ہیلتھ افسران کے ساتھ ویکسین انتظامات کو یقینی بنائیں گے اور تمام اسپتالوں میں ویکسین کے لیےعلیحدہ جگہ اور طبی سہولت مختص کی جائے گی۔

پہلےمرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں60سال تک کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سےکرونا ویکسین لانے کے لیے روانہ ہوا تھا جس پر اب بیجنگ کے ایئر پورٹ پر ویکسین کی کھیپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں