تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کویت میں کرفیو کب لگے گا؟

کویت سٹی: کویت میں قومی اسمبلی کی انتخابی مہم کے دوران کرونا کے پیش نظر کرفیو لگ سکتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے سینئر سرکاری ذرایع نے تصدیق کی ہے کہ شعبہ صحت کے متعلقہ ادارے الیکشن مہم کے دوران کروناوائرس کے پیش نظر دوبارہ جزوی طور پر کرفیو نافذ کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں نے جلسوں، ریلیوں، کارنر میٹنگز اور دیگر اجتماعات کا انعقاد کیا تو متعلقہ ادارے کویت میں جزوی طور پر کرفیو نافذ کردیں گے۔

سرکاری ذرایع نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں کروناوائرس کی افزائش کی وجہ بن سکتی ہیں، اسی ضمن میں کرفیو جیسا اقدام اٹھایا جائے گا، مہلک وبا کے دوران ہمیں حفاظتی تدابیر کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

کویت میں وزارت داخلہ اور وزارت صحت نے مشترکہ طور پر منصوبہ بندی کرلی ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے گا۔

کیا کویت میں جزوی کرفیو لگنے جا رہا ہے؟

خیال رہے کہ کویت میں رواں سال دسمبر میں انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ 11 اکتوبر کو کویت کے وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے ملک میں جزوی کرفیو سے متعلق سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -