The news is by your side.

Advertisement

الیکشن کب ہوں گے؟ حکومت کا عمران خان کو دوٹوک جواب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں یہ فیصلہ ہمارا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیڈلائن اور الیکشن کا اختیار ہمارے اور اتحادیوں کے پاس ہے تماشا لگانے اور آپ کے کہنے سے الیکشن نہیں ہو گا جب ہم چاہیں گے تو الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڈلائن دینا بند کریں یہ اختیار آپ کھو بیٹھے ہیں جب ہم، اتحادی اور الیکشن کمیشن چاہیں گے تو انتخابات ہوں گے، پیمرا آزاد ادارہ ہے ہم نے دیکھا ہے تو 2 ، 3نوٹسز بھیجےگئےہیں اب وہ وزیراطلاعات نہیں جو پیمرا کو کنٹرول کرے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب سے لگژری اور غیر ضروری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک سے موبائل فون، گاڑیاں، اسلحہ، جوتوں، امپورٹڈ سینٹری، فرنیچر، میک اپ، شیمپوز منگوانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ غیرضروری لگژری بیگز، کچن کے سامان ، ڈرائی فروٹ، ڈیکوریشن آئٹمز، ہوم اپلائسنز، فروزن میٹ، امپورٹڈ ٹشوپیپرز، کراکری کی درآمد پر بھی پابندی ہوگی۔ حکومت نے بیرون ملک سے فش، سن گلاسز، جیم جیلی کنفیکشنری آئٹمز اور سلیپنگ بیگز منگوانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں