پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات رواں سال مئی یا جون میں ہوں گے، انٹرمیڈیٹ امتحان سے قبل اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے گورنمنٹ شہید ثاقب نواز نمبر2 پشاور کینٹ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کو جائزہ لیا اور کہا کہ تمام سکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے، مختلف ٹیمیں اسکول میں باقاعدگی سے ایس او پیز چیک کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کلاسز کو باہر کھلے میدان میں بھی لیا جاسکتا ہے، موجودہ سال طلبہ کے لیے مشکل سال ہے، انٹرمیڈیٹ امتحان سےقبل اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج سے مرحلہ وار کھلنا شروع
صوبائی وزیر نے کہا خیبرپختونخوا میں رینڈم کورونا ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔
شہرام ترکئی کا مزید کہنا تھا کہ بغیر امتحان کسی طالب علم کوپاس نہیں کیا جائے گا، اسکولوں میں کورونا صورتحال کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا، بچے مہلک وبا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر ہر صورت عمل کریں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے بعد مرحلہ وار تعلیمی ادارے دوبارہ کھل رہے ہیں۔