The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کب ہوگا؟

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ 14نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا جس میں اسلام آبادمارگلہ روڈ پر تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھنگ کے پودے کا میڈیکل اور صنعتی استعمال، تجارتی کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ دوران اجلاس بڑے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس، حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ

کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں پر بریفنگ ہوگی۔ کراچی، لاہورسمیت دیگر شہروں میں کثیرمنزلہ عمارتوں کی منظوری شامل ہے۔ پی پی ایل کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے الیکشن کے لیے ناموں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں نیپرا اور سٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔ پبلک پرائیویٹ تعمیرات کے عمل اور پیپرا رولز کے تقابل پر بریفنگ دی جائے گی۔ کراچی بینکنگ کورٹ 3کے سیشن جج کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری ہوگی، وفاقی کابینہ گزشتہ ای سی سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

کابینہ کمیٹی نجکاری اور ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں