جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

2021 کا پہلا چاند گرہن کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رواں سال 2021 کا پہلا چاند گرہن سپر فلاور بلڈ مون کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند گرہن دن میں ہونے کے باعث پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستان میں دن 11 بج کر 39منٹ پر ہوگا۔

چاند کو مکمل گرہن 4بج کر گیارہ منٹ پر لگے گا، چاند گرہن کا اختتام شام 6بج کرپانچ منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور ٹوکیو میں نظر آئے گا۔ 14 منٹ کے لیے چاند سرخ ہو جائے گا۔ جزوی چاند گرہن شکاگو، ارجنٹائن اور بیجنگ میں ہوگا۔

- Advertisement -

دوسری جانب سعودی عرب مین 2021 کا سب سے بڑا چاند بھی کل دیکھا جائے گا۔

رواں سال کا سب سے بڑا چاند کب دیکھا جائے گا؟

سعودی شہر جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرۃ کا کہنا تھا کہ رواں سال کا سب سے بڑا چاند بدھ کو مملکت سمیت پوری عرب دنیا میں دیکھا جائے گا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پرعمل میں آئے گا جب ڈھائی برس میں پہلی بار مکمل چاند گرہن ہونے جارہا ہے، بڑا چاند ایسے چاند کو کہا جاتا ہے جب چاند کے مرکز اور زمین کے مرکز کے درمیان فاصلہ 357.461 کلو میٹر ہوجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں