تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جدہ میں فارمولا ون ریس کا انعقاد کب ہوگا؟

جدہ : دنیا کے بہترین فارمولا ون رائیڈرز 25 مارچ سے ساحلی شہر جدہ میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں 25 مارچ سے 27 مارچ تک فارمولا ون گاڑیوں کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

جدہ میں فارمولا ون ریس کےلیے ٹریک پہلے سے موجود ہے جہاں ماضی میں بھی مقابلوں کا انعقاد ہوچکا ہے، مگر کورنیش پر تیار کیے گئے ٹریک میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ریس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 8 بجے رات کو کیا گیا ہے تاکہ ٹی وی اسکرینوں پر دنیا بھر سے شائقین کو مقابلہ دیکھنے کا موقع مل سکے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ریس دیکھنے کے لیے آنے والوں کی دلچسپی کے لیے ہر عمر کے افراد کے لیے مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں، جب کہ مقامی اور عالمی برانڈ کے حامل مختلف ریسٹورنٹس بھی موجود ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -