The news is by your side.

Advertisement

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کب ہوگا؟

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ کا اجلاس 17ستمبر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اہم اجلاس 17 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس 18 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایجنڈے میں صوبے کے 7 ڈویژن میں بلدیات کا قیام شامل ہے، اسی طرح پیڈو ایکٹ 2020 میں ترامیم کو ایجنڈے کا حصہ بنا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں معدنیات کی رائلٹی کے ریٹس میں اضافہ اور ٹائٹلز پر عارضی پابندی شامل ہے۔ جبکہ کوئلہ کی کان میں دھماکے سے جاں بحق نیک محمد کے لیے پیکج ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اسی طرح خیبربینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے ڈائریکٹر کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ جولائی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تمام محکموں کو ہدایت کی تھی کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل تمام منصوبوں کی تین مہینوں کے اندر اندر متعلقہ فورمز سے باضابطہ منظوری کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ وزراء اس سلسلے میں اپنے محکموں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں