تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

ورلڈکپ کیلیے قومی اسکواڈ کب روانہ ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق کورونا پروٹوکولز کے بعد پاکستان کا پہلا ٹریننگ سیشن 16 اکتوبر کو ہو گا اور آئی سی سی ٹی ‏ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

پاکستان کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے ساتھ شیڈول ہے۔ 2 وارم میچز 18 اور 20 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور ‏جنوبی افریقا کیخلاف شیڈول ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرامیچ 26اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ قومی کھلاڑی اپنے ‏تیسرے میچ میں (31اکتوبر کو) افغانستان کے مدمقابل ہوں‌ گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل10اور11نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔

ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ 2گروپس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب کھیلوں کے ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی20ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ‏ہے، یو ‏اے ای میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ‏ہے۔

Comments