The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ملتوی ٹیسٹ میچ ری شیڈول کب ہوگا؟

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کو ملتوی ٹیسٹ میچ رواں سیزن میں نہ ہونے کا بتا دیا، مستقبل میں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو جواب دیا ہے کہ چیمپئن شپ کا ملتوی ہونے والا ایک ٹیسٹ میچ 21-2020 میں ممکن نہیں ہے۔

ذرایع پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کے باعث ٹیسٹ میچ ممکن نہیں ہے، ٹیم کی مصروفیات اور حالات دیکھ کر ٹیسٹ میچ ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 تا 10 فروری راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا۔

پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔ ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے میچ یکم اپریل جب کہ 2 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 5 اپریل سے شیڈول تھا تاہم کرونا کے باعث ملتوی ہوگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں