جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

صدارتی اور سینیٹ الیکشن کب ہو گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ اور صدارتی انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ مارچ کےوسط میں ہو گی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب مارچ  میں کرائےجانےکا امکان ہے جس کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری ہو گا۔

سینیٹ انتخابات کے بعد صدارتی انتخابات کرائےجائیں گے۔ سینیٹ انتخابات کامجوزہ شیڈول بھی تیار کیا گیا ہے جس میں انتخابات 10مارچ سے پہلے منعقدہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔

مجوزہ شیڈول منظوری کےلیے کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ سینیٹ کے نصف ارکان 11 مارچ کو ریٹائرہوجائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں