The news is by your side.

Advertisement

اسکولز کب کھولے جائیں گے؟ وزیر تعلیم نے قومی اسمبلی میں بتا دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر 15 ستمبر سے اسکولز کھولے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرد علاقوں میں اسکولز نہ کھلنےکیخلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا، قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس عظمیٰ ریاض نے پیش کیا۔

عظمیٰ ریاض نے کہا کہ نجی اسکولز مالکان عمارات کے کرائےدے رہے ہیں جب کہ نزہت پٹھان نے کہا کہ بعض اسکولز بند ہونےکے باوجود فیسیں لے رہے ہیں۔

توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سےتعلیمی اداروں کیلئےپیکیج کا سوچ رہے ہیں، اسٹیٹ بینک نے3سے5فیصدپربحالی پیکیج دیا ہوا ہے اسکولز فائدہ اٹھائیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولز 15 ستمبر سے کھولنےجا رہے ہیں تاہم ستمبر کو اسکولز کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی وجہ سےتعلیم سمیت تمام شعبوں کابڑانقصان ہواہے، صوبوں میں نجی تعلیمی اداروں نے 20فیصدفیسیں کم کرنےکافیصلہ کیاتھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں