تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

پاکستان سمیت 20 ممالک پر عائد سفری پابندی کب ختم ہوگی؟ سعودی عرب نے بتا دیا

عالمی کورونا وبا کے پیش نظر سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر عارضی سفری پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے باعث ہزاروں غیرملکی مشکلات کا شکار ہیں۔

تارکین وطن مملکت کی جانب سے عائد سفری پابندی کے خاتمے کے منتظر ہیں۔ اس حوالے سے ایک سعودی شہری نے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے استفسار کیا کہ میرا فیملی ڈرائیور چھٹیوں پر گیا لیکن سفری پابندی کی وجہ سے مملکت نہیں لوٹ سکا معلوم یہ کرنا ہے کہ پابندی کب ختم ہوگی؟

مذکورہ شخص نے سوال جاری رکھتے ہوئے یہ بھی پوچھا کہ کیا اپنے ڈرائیور کے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع فیس ادا کرکے کرائی جائے گی؟ وضاحت پیش کردیں۔

جوازات نے جواب دیا کہ جہاں تک سفری پابندی کے کب تک خاتمے کا سوال ہے تو اس حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے جیسے ہی سرکاری احکامات جاری کیے جائیں گے غیرملکیوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔ 20 ممالک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر سفری پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

غیرملکی مسافروں کے لیے سعودی عرب سے اہم ہدایات آگئیں

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج وعودہ کی توسیع سے متعلق کہا کہ حکومت نے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جولائی تک مفت توسیع کے احکامات صادر ہو چکی ہے اور اس پر عمل درآمد بھی کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -