ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں مصنوعی بارش کب ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر ایمن غلام کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارشوں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر ایمن نے مصنوعی بارش کی صورت حال پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ متعین علاقوں میں مصنوعی بارش کے موقع پربعض ہوائی اڈوں کو مکمل لاجسٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلی مصنوعی بارش 15 جنوری 2022 کو ہوگی، بین الاقوامی ماہرین اس مشن کی تکمیل کے لیے شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کے نظام پر مکمل عبور اور مطلوبہ ٹیکنالوجی سعودی عرب میں منتقل ہونے تک غیر ملکی ماہرین کی مدد لینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکیٹو چیئرمین نے بتایا کہ مملکت کے بعض علاقوں میں بارش کا تناسب پانچ فیصد سے بڑھا کر20 فیصد تک کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

موسمیات کے ماہرین نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ ماہ پندہ تاریخ کو ریاض میں ایسے بادل امڈیں گے جن سے منصوعی بارش برسائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں