تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

تصویر میں ’’ہاتھی‘‘ کہاں چھپا ہے؟ صرف ایک فیصد لوگ ڈھونڈ سکیں گے

آپ نے انٹرنیٹ پر بہت ساری پہیلیاں بوجھی ہوں گی، آج ہم بصری دھوکے پر مبنی پہیلی لے کر آئے ہیں، اس تصویر میں آپ نے چھپے ہوئے ہاتھی کو تلاش کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر بصری دھوکے پر مبنی پہیلیاں سامنے آنا معمول بن چکا ہے، روز مختلف موضوعات پر مبنی پہیلیاں بوجھ کر صارفین کی ذہنی آزمائش کی جاتی ہے، آج بھی ایک ایسی ہی بصری دھوکے پر مبنی تصویر آپ کے سامنے ہے، جس میں آپ نے چھپے ہوئے ہاتھی کو تلاش کرنا ہے۔

دماغ گھمانے والی اس تصویری پہیلی کو TikTok اسٹار Hectic Nick نے شیئر کیا تھا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ صرف ایک فیصد افراد ہی ہاتھی کو تلاش کر پائیں گے۔

ہاتھی ایک بڑی جسامت والا جانور ہے لیکن یہ آرٹسٹ کی خوبی ہے کہ اس نے زیر نظر تصویر میں اتنے قوی الجثہ جانور کو بھی ہوشیاری سے چھپا دیا ہے اب یہ پہیلی بوجھنے والے کا کمال ہے کہ وہ اس میں کامیاب ہو پاتا ہے یعنی ہاتھی کو تلاش کر پاتا ہے یا نہیں۔

اگر آپ ہاتھی تلاش کرنے کا چیلنج قبول کرتے ہیں تو غور سے تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں ہاتھی کہاں چھپا ہوا ہے، تلاش نہ کر پائے تو آپ کا تعلق ان 99 فیصد افراد میں ہوگا جو اس پہیلی کو بوجھ نہ سکے اور اگر کامیاب ہوگئے تو آپ دنیا کے ان ایک فیصد خوش نصیب افراد میں شامل ہوں گے جنہوں نے دماغ گھماتی بصری دھوکے پر مبنی اس تصویری پہیلی کو بوجھ لیا۔

چیلنج قبول کرلیا تو غور سے دیکھیں ایک بار ناکام ہوئے تو بار بار دیکھیں، آپ کی جستجو کا جواب اسی تصویر میں چھپا ہوا ہے۔

یہ تصویر پہیلی بوجھنے والے کئی افراد کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کر چکی ہے، کیونکہ بظاہر اس تصویر میں جنگل میں ایک شکاری کو بندوق ہاتھ میں لیے دبے قدموں درختوں کے درمیان کسی ممکنہ شکار کا پیچھا کرتے دکھایا گیا ہے، لیکن اس تصویر کے پیش منظر کا پس منظر ہی آپ کا ہدف ہے۔

تو آپ بھی ہمت نہ ہاریں اور تصویر کو پھر غور سے دیکھیں شاید آپ کا شمار بھی ایک فیصد لوگوں میں ہوجائے۔

اگر ڈھونڈنے میں ناکام ہوگئے ہیں تو اب زرا اپنے موبائل فون کی اسکرین کو الٹا کرکے دیکھیں۔

پہیلی بوجھنے میں کئی افراد کامیاب بھی رہے جیسا کہ ایک صارف جس نے اس پہیلی کو بوجھنے میں کامیابی حاصل کی اس کا کہنا ہے کہ ’’اسے ہاتھی ڈھونڈنے میں 10 گھنٹے لگے۔‘‘

دوسرے صارف نے بھی دعویٰ کیا کہ میں نے تصویر کو پلٹائے بغیر دیکھا اور میرا دعویٰ ہے کہ میں ایک فیصد کامیاب لوگوں میں شامل ہوں۔

پہیلی بوجھنے میں ناکام کئی افراد نے اس پر کمنٹس بھی کیے، ایک صارف نے کہا کہ ’’یہ تو درخت ہیں‘‘۔

Comments

- Advertisement -