پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

برف پوش وادی میں ریچھ کہاں چھپا ہوا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

موسم سرما کی آمد آمد ہے، سخت سردیوں میں ہر منظر برف کی چادر اوڑھے نظر آتا ہے اور آپ نے اسی برفیلے نظارے میں موجود ایک ریچھ کو تلاش کرنا ہے۔

موسم سرما کی آمد آمد ہے اور یہ تصویر دیکھ کر تو کئی لوگوں کو کپکپی طاری ہونے لگی ہوگی لیکن آج ہماری تصویری پہیلی یہی ہے کہ برف میں ایک برفانی ریچھ مزے سے اپنی زندگی گزار رہا ہے آپ نے صرف اس کو تلاش کرنا ہے، اگر آپ کے مشاہدے کی صلاحیتیں بہترین ہیں تو آپ کو 10 سیکنڈ میں ریچھ کو تلاش کر لینا چاہیے۔

اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کو اس کی فطرت کے مطابق ماحول فراہم کیا ہے، صرف انسان میں وہ صلاحیت ہے کہ وہ موسم کے ہر سرد وگرم سے نبرد آزما رہتا ہے، ورنہ دیکھیں تو سمندر میں مچھلیاں اور دیگر آبی مخلوق قدرت کا عظیم شاہکار ہیں لیکن پانی سے نکل کر یہ زندہ نہیں رہ پاتے اسی طرح دیگر جنگلی حیات بھی ہے، ان میں ہی برفانی ریچھ بھی ہے جس کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ برف ہی اس کا اوڑھنا اور بچھونا ہے۔

- Advertisement -

آج کی ہماری تصویری اور مشاہداتی پہیلی بھی اسی برفانی ریچھ کے گرد ہی گھوم رہی ہے۔

زیر نظر تصویر میں ایک حسین برفیلا منظر آپ کے سامنے ہے جس کو دیکھ کر ہی کئی لوگوں پر کپکپی طاری ہوگئی ہوگی لیکن فطرت کا یہ حسین منظر قابل دید ہے جس میں برف سے ڈھکے پہاڑوں کے ساتھ ہر چیز نے جیسے برف اوڑھ رکھی ہے۔

پہاڑوں کے آگے ایک قصبہ اور ساتھ ہی کوئی ورکشاپ جیسی کوئی جگہ ہے لیکن یہ سب بھی منجمد نظر آ رہا ہے، اسی ٹھنڈے ٹھار ماحول میں ایک برفانی ریچھ مزے سے زندگی گزار رہا ہے اور آج آپ کا ٹاسک بھی اسی ریچھ کو تلاش کرنا ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے کہ کیونکہ ریچھ بھی برف کی طرح سفید ہی ہے اور اس کو تلاش کرنا ایسا ہی ہے کہ جیسے ماحول سے ہم رنگ ہوتے گرگٹ کو تلاش کرنا۔

تو کیا آپ 10 سیکنڈ میں اس تصویر میں ایسا ریچھ ڈھونڈ سکتے ہیں؟

اگر آپ تیار ہیں تو پہلے اپنے فون کے ٹائمر کو 10 سیکنڈ پر سیٹ کریں کیونکہ نہ تو ہم اور نہ ہی تصویر میں چھپا ریچھ آپ کا ٹائمر چیک کرنے آسکتے ہیں، لہذا یہاں آپ کو خود ایمانداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ریچھ ڈھونڈ سکیں یا نہیں 10 سیکنڈ کا وقت مکمل ہونے پر آپ کو خود رکنا ہوگا اور جواب سے آگاہ بھی کرنا ہوگا۔

تصویر دوبارہ دیکھیں اور لگ جائیں ٹاسک مکمل کرنے میں۔۔۔۔

کیا آپ نے ریچھ کو ڈھونڈ لیا؟

اگر نہیں ڈھونڈ سکے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ ریچھ کہاں آرام فرما ہے۔

دیکھیں ریچھ کتنے آرام سے قصبے کے ایک گھر کی چھت پر برف میں آرام سے لیٹا اپنا وقت گزار رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں