The news is by your side.

Advertisement

کورونا ویکسین کہاں اسٹور کی جائے گی؟

انسداد کورونا مہم کیلئے 7 مقامات پر ویکسین اسٹور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں 7 شہروں میں کورونا ویکسین کی اسٹوریج کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں نے اسٹوریج سینٹرز کےسسٹم پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ صوبائی ویکسین اسٹوریج سینٹرز پر تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کی کورونا ویکسین لاہور اور راولپنڈی میں اسٹور کی جائےگی۔ خیبرپختونخوا کی ویکسین پشاور، آزادکشمیر کی مظفرآباد میں اسٹور کی جائےگی۔

سندھ کی کورونا ویکسین کراچی اور بلوچستان کی کوئٹہ میں اسٹور ہوگی جب کہ گلگت بلتستان کی کورونا ویکسین گلگت کے کولڈ اسٹور میں ذخیرہ ہو گی۔

اسلام آباد کی کورونا ویکسین ای پی آئی کے مرکزی اسٹور میں ذخیرہ کی جائےگی۔ اسٹوریج سینٹرز سےحسب ضرورت ویکسین دیگر شہروں کو بھجوائی جائےگی۔

کولڈ اسٹوریجز میں ویکسین کی آمد اور روانگی کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈرکھا جائےگا۔

چین کی سائنو فارم ویکسین کتنی موثر؟

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سےکوروناویکسین کی پہلی کھیپ لےکرپہنچ چکا ہے ، کورونا ویکسین کوای پی آئی کےمرکزی اسٹوریج سینٹر میں منتقل کیا جائے گا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ گائیڈلائنزمدنظررکھتےہوئےویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائےگی، ویکسین کی منتقلی کے پلان کواین سی او سی حتمی شکل دےچکا ہے، وقت بچانے کے لئے سندھ ، بلوچستان اور جی بی کوویکسین طیاروں سےفراہم کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں