تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

میرے پیسے کہاں ہیں؟ رقم کی عدم ادائیگی پر خاتون کا انوکھا انتقام

واشنگٹن : امریکی خاتون نے اپنے پیسے واپس لینے کےلیے ڈکیتی ماری اور پھر وہ پکڑی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈکیتی کی یہ انوکھی واردات پیش آئی جس میں ایک خاتون کو پانچ افراد کے درمیان سےلوہے کی راڈ کی مدد سے لاکر توڑ کر رقم چراتے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واردات سے کچھ دیر قبل خاتون ایک مرد کے ساتھ مذکورہ دکان میں تشریف لائی اور اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر کاونٹر پر کھڑے شخص رقم ریٹن دینے سے انکار کردیا، کچھ دیر بعد خاتون دوبارہ واپس آئی اور پھر رقم کا مطالبہ کیا لیکن اس بار خاتون کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ خاتون تیسری مرتبہ اسپکٹرم نامی دکان میں ایک آہنی راڈ کے ہمراہ آئی اور پانچ افراد کی موجودگی میں کاونٹر توڑ کر رقم نکالی اور واپس چلی گئی تاہم کیمروں میں اس کی کار کی شناخت ہوگئی جس کے باعث پولیس نے دھر لیا۔

پولیس نے 34 سالہ ڈیانا نامی خاتون کو گرفتار کرکے املاک کو نقصان پہنچانے اور اسلحے کے زور پر ڈکیتی کرنے کی دفعات عائد کیں۔

Comments

- Advertisement -