تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شعیب اختر کو عمران ہاشمی کی کون سی فلم کی آفر ہوئی تھی؟

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں بولی وڈ اسٹار عمران ہاشمی کی ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بتایا کہ ان سے بالی ووڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے کرائم فلم گینگسٹر (2005) میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کے لیے رابطہ کیا تھا جسے کرنے سے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

  شعیب اختر نے بتایا کہ مجھے بولی وڈ میں فلم کرنے کی آفر ہوئی تھی، فلم ʼگینگسٹر میں ہیرو کا کردار ادا کرنا تھا جو بعدازاں عمران ہاشمی نے کیا لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ مجھے وہ فلم کر لینی چاہیے تھی۔

راولپنڈی ایکسپریس نے دعویٰ کیا ہے  کہ اگر ان کے گھٹنے کی سرجری ٹھیک ہوجائے اور وہ 3 ماہ محنت کریں تو آج بھی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نامور فاسٹ باؤلر نے پاکستان کے لیے 163 ون ڈے، 14 ٹی ٹوئنٹی اور 46 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

شعیب اختر 178 ریڈ بال وکٹیں، 247 ون ڈے، اور 21 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -