تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پہلے کون سا گلاس بھرے گا؟ درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج

ہم  نے صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پہیلیوں کے سلسلے کا آغاز کیا ہے، جن میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی میتھس اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے یا گلاس و کپ بھرنے کا چلینج دیا جائے گا۔

ویسے تو انٹرنیٹ پر روز ہی پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کر کے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کریں گے اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیں‌ گے۔

یہ پہیلیاں اتنی آسان اور سادہ نہیں جتنا آپ انہیں سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو‌ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جہاں یہ پہلیاں لوگوں کو کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے اور پھر درست جواب تلاش کرتے ہیں، بعد ازاں وہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت آسان ہے مگر چند ہی لوگ ایک منٹ کے اندر درست جواب تلاش کرسکتے ہیں۔

درج ذیل تصویر میں اوپر ایک بوتل اور نیچے ساتھ گلاس ہیں جن کے ساتھ نالیاں بھی نظر آرہی ہیں، آپ کو یہ بتانا ہے کہ ان میں سے سب سے پہلے کون سا گلاس بھرے گا۔

آپ تصویر کو غور سے دیکھیں اور 60 سیکنڈ میں جواب تلاش کر کے بتائیں کہ آپ کے خیال میں سب سے پہلے کون سال گلاس شربت سے بھر جائے گا۔

یقینی طور پر آپ بھی تصویر یکھنے کے بعد درست جواب تلاش کرنے کے لیے راستے دیکھ رہے ہوں گے اور خیال ہوگا کہ فلاں نمبر گلاس پہلے بھر جائے گا۔

اگر بوتل سے شربت انڈیلا جائے گا تو سب سے پہلے یہ ایک نمبر میں جائے گا جس میں تین اور دوسرے نمبر کے گلاس کی طرف راستے جارہے ہیں۔ ایک بات تو طے ہے کہ چار یا تین نمبر گلاس ہی بھر سکتا ہے۔

 تین نمبر نالی نیچے تو ہے مگر بعض صارفین یہ سمجھے رہے ہیں کہ شربت اُس میں بھر جائے گا البتہ ایسا نہیں ہے کیونکہ 6 نمبر گلاس کی طرف بھی ایک نالی جارہی ہے جبکہ ساتویں گلاس کی طرف جانے والا راستہ بند ہے۔

اسی طرح اگر آپ دیکھیں تو ایک نمبر سے دو اور پھر چار نمبر کی طرف راستہ جارہا ہے، دو نمبر کا راستہ اوپر ہے تو جو بھی شربت گلاس میں انڈیلا جائے گا وہ تین نمبر میں چلا جائے گا۔

اگر تین نمبر گلاس کے بھرنے کی بات کی جائے تو اس میں سے شربت نکل کر 6 نمبر راستے پر جاسکتا ہے جس سے گلاس بھرنے میں دیر ہوسکتی ہے  ، اسی طرح چار نمبر گلاس بھی تھوڑی دیر میں بھر سکتا ہے۔

اگر پہلے بھرنے کی بات کی جائے تو اونچائی کے اعتبار سے چار نمبر گلاس بعد میں بھرے گا اور تین نمبر پہلے بھر جائے گا۔ بقیہ گلاسوں کی طرف جانے والے راستے بند ہیں جنہیں سرخ دائروں سے واضح کیا گیا ہے۔

درست جواب دیکھیں


کیا آپ ایک منٹ کے اندر مختلف ایموجی تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟ کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں