اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

رواں سال کون کون سی اہم عالمی شخصیات پاکستان کا دورہ کریں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں برس متعدد اہم عالمی شخصیات پاکستان کا دورہ کریں گی جن میں بوسنیا ہرزیگووینا اور کینیا کے صدور سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر21 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ رواں ماہ ترک وزیرخارجہ بھی ملک آئیں گے، مذکورہ ممالک کے عہدیداران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرایع کے مطابق ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

دریں اثنا 19 اکتوبر کو افغان رہنما گلبدین حکمت یار پاکستان پہنچیں گے۔ رواں برس کینیا کے صدر بھی دورہ پاکستان کریں گے، اس کے علاوہ رواں سال انڈونیشیا کی وزیر خارجہ بھی پاکستان آئیں گے۔

خیال رہے کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے جبکہ کرونا کے خلاف کامیابی پر بھی بین الاقوامی سربراہان نے ملک کی تعریف کی اسی ضمن میں کئی اہم ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔

پاکستان کی مہلک وائرس کے خلاف پالیسی کی عالمی ادارہ صحت بھی تعریف کرچکا ہے، رواں سال دورہ کرنے والے عہدیداران سے کرونا سمیت عالمی سیاست پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں