تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سانپ کی کھال برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک کونسا ہے؟

جکارتہ : انڈونیشیا سانپوں کی کھال برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا جہاں درجنوں ایسی فیکٹریاں ہیں جو سانپوں کا چمڑا تیار کرتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں بسنے والے امراء سانپ کے چمڑے سے بنے بیگ، جیکٹیں اور جوتے بڑے شوق سے خریدتے ہیں جو ان کےلیے گلیمر کے ساتھ ساتھ اسٹیٹس سمبل بھی سمجھا جاتا ہے۔

انڈونیشیا میں سانپ کا چمڑا تیار کرنے والی فیکڑیاں ہر ہفتے ہزاروں سانپوں کا شکار کرکے انہیں پانی ڈال دیتی ہیں اور جب سانپ کی کھال نرم ہوجائے تو اسے اتار لیا جاتا ہے اور خشک کرنےکےلیے دھوپ میں رکھ دیا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ فیکڑیاں کھال سکھانے کےلیے تندور کا استعمال بھی کرتی ہیں۔

کھال اتارنے کے بعد اس میں لوہے کا ایک راڈ ڈال دیا جاتا ہے تاکہ ان کی جلد کو مناسب طریقے سے پھیلایا جا سکے۔

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق سانپوں کی کھال حاصل کرنے کے لیے ان سے انتہائی ظالمانہ سلوک کیا جاتا ہے، جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

سانپوں کے چمڑے سے بنی چیزیں مغربی ممالک میں تین تین لاکھ روپے تک بکتی ہیں لیکن انڈونشیا میں سانپ کے چمڑے سے بنی فی کس چیز کے لیے زیادہ سے زیادہ تین ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -