تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

موڈرنا یا فائزر میں زیادہ مؤثر ویکسین کون سی؟ جانیئے

کورونا کی مہلک ترین قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف کون سی ویکسین زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے؟

یہ جاننے کے لیے انٹرنیٹ ویب سائٹ ‏medRXIV ‎‏ نے حال ہی میں دو تجزیاتی رپورٹس شائع کی ‏ہیں جس میں ڈیلیٹا ویرینٹ کے خلاف فائزر اور موڈرنا ویکسین کی افادیت کا تقابلی جائزہ لیا گیا ‏ہے۔

میو کلینک ہیلتھ سسٹم میں 50 ہزار مریضوں پر ہونے والی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ‏امریکی ویکسین موڈرنا ڈیلیٹ ویرینٹ کے خلاف فائزر سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے، محققین نے ‏پایا کہ انفیکشن کے خلاف موڈرنا ویکسین کی تاثیر جولائی میں 76 فیصد رہ گئی تھی جب ڈیلٹا کی ‏شکل 2021 کے اوائل میں 86 فیصد تھی۔ ‏

محققین کا کہنا ہے کہ اسی عرصے کے دوران فائزر/بائیو ٹیک ویکسین کی تاثیر 76 فیصد سے کم ‏ہو کر 42 فیصد رہ گئی تھی۔

تقابلی جائزے کے قطع نظر دونوں ویکسینز ڈیلیٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد کو اسپتال میں داخل ‏ہونے سے محفوظ رکھتی ہیں۔

میو تحقیق کی سربراہی کرنے والے میساچوسٹس ڈیٹا اینالیٹکس کمپنی نرفنس کے ڈاکٹر وینکی ‏سونڈراجن کا کہنا ہے کہ اس سال کے شروع میں فائزر یا موڈرنا ویکسین حاصل لینے والے کسی ‏بھی شخص کے لیے جلد ہی موڈرنا بوسٹر شاٹ لینا ضروری ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا ویکسین تیار کرنے والی امریکی کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے ‏خلاف ویکسین کی تیسری خوراک زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے جو ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف بھی مؤثر ‏ہے۔

کورونا وائرس سے تحفظ کےلیے ویکسین تیار کرنے والی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی جانب ‏سے کیا گیا دعویٰ ایک تحقیق کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کمپنی کا کہنا ہے کہ تیسری خوراک ‏لگوانے سے 18 سے 55 سال عمر کے افراد میں اینٹی باڈیز کی سطح میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ ‏ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوسٹر شاٹ (تیسری خوراک) سے 65 سے 85 برس کے افراد کا مدافعتی ‏نظام دوسری خوراک کے مقابلے میں گیارہ گنا بہتر پایا گیا۔

امریکی دوا ساز کمپنی کے مطابق ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے سے ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف ‏‏100 فیصد تحفظ ملتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کو تاحال کسی طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا تاہم رپورٹ ‏سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس تحقیق میں 18 سے 55 برس کے 11 اور 65 سے 85 برس کے 12 افردا ‏کو شامل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -