The news is by your side.

Advertisement

کالعدم تنظیم کے کن ارکان کو رہا کر دیا گیا؟

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیم کے نظربند بغیر کیسز والوں کو رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نےوزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے ‏کہ پنجاب بھر میں کالعدم تنظیم کے وہ ارکان جو بغیر مقدمات کے نظربند تھے انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں 16 ایم پی او کے تحت نظربند افراد کو رہا کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا

سعدرضوی پر مقدمات سےمتعلق تفصیلات رپورٹ میں شامل ہیں۔ سعد رضوی پر درج 98 مقدمات کی فہرست ‏بھی وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سعد رضوی اور شوریٰ ممبران پر مختلف مقدمات ہیں، شوریٰ ممبران پر7 اے ‏ٹی اے مقدمات بھی شامل ہیں ، 7 اےٹی اےکے کیسز ختم کرنےکیلئےعدالتی راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

وزارت داخلہ کیسز کو ختم کرنے سے متعلق وزارت قانون سے مشاورت جاری ہے اور وزارت قانون کیسز کو ختم ‏کرنے سے متعلق تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں