The news is by your side.

Advertisement

الیکشن کس مہینے میں ہوں گے؟ وفاقی وزیر کا بڑا دعویٰ

وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات اکتوبر2023 میں متوقع ہیں انشااللہ فساد پیدا کرنے والے آئندہ انتخابات میں ناکام ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25مئی کوفسادی مارچ بری طرح ناکام ہوا کسی کیخلاف گھٹیا زبان کااستعمال فسادیوں کاوطیرہ ہے سابق حکومت کےپاس اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے عوام کو بےروزگار کرنے اور مہنگائی کےعلاوہ ان کےعمل میں کچھ نہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنےکیلئےکوشاں ہیں آج دوپہر دو بجے پرائمری شارٹ فال 2 ہزار275 میگاواٹ تھا آج ملک میں بجلی کی پیدوار18ہزار میگاواٹ سےزائد تھی نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کی خرابی کی وجہ سےآج شارٹ فال ہوا توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضہ 2460 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جلد توانائی شعبہ کیلئےمنصوبہ بندی کا اعلان کریں گے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنےکیلئے اقدامات اٹھا رہےہیں پن، تھرکول، سولر اور ونڈ پر انحصار کر کے پاکستان میں توانائی ضروریات پوری کریں گے تمام تقسیم کارکمپنیوں کوصارفی کودرست معلوم دینےکی ہدایت کی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں