جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

عید پر کن افسران کی چھٹیاں منسوخ؟

اشتہار

حیرت انگیز

کمشنر کراچی نے عیدالاضحی پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ عید کے تینوں دن ڈپٹی کمشنرز عملے کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں گے اور ڈپٹی کمشنر سمیت تمام عملہ اپنا فون 24گھنٹے کھلا رکھےگا۔

سید حسن نقوی نے کہا کہ ڈی سیز آلائشیں اٹھانے کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں گے۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 سے 9 جون تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے تاہم سندھ حکومت نے سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

عید پر کن افسران کی چھٹیاں منسوخ؟

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے عیدالاضحیٰ پر صوبائی اور ریجنل ٹرانسپورٹ افسران کی تمام تعطیلات منسوخ کرتے ہوئے عید کے ایام میں انہیں اپنی ڈیوٹی پر حاضری ہونے کی ہدایت کی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عید پر لاکھوں شہری بیرون شہرسفر کرتے ہیں اور اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایہ وصولی کی شکایات سامنے آتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں