تازہ ترین

وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا...

بھارت میں‌ 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی

اڑیسہ: بھارت میں‌ دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے...

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

وہ پاکستانی بیٹسمین جس نے ہربھجن کو رُلا دیا

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین یونس خان کو آؤٹ کرنے میں درپیش مشکلات کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ان لمحات کو شیئر کیا جب وہ پاکستانی بلے باز کے ستانے پر رو جاتے تھے۔

انسٹاگرام کے لائیو سیشن میں روہت شرما سے گفتگو میں بھارتی آف اسپنر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران ان 5 بیٹسمینوں کے نام بتائے جنہیں بولنگ کراتے ہوئے انہیں مشکلات پیش آتی تھیں۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ جنوبی افریقی بیٹسمین جیک کیلس نے ٹیسٹ میچوں میں انہیں بہت پریشان کی، دوسرے نمبر پر میتھیو ہیڈن اور تیسرے نمبر پر برائن لارا۔

Younis Khan plays a sweep shot

آف اسپنر نے کہا کہ یونس خان نے مجھے بہت مشکل میں ڈالا، وہ ہر گیند پر سوئپ شارٹ کھیلتے اور مجھے ستاتے ، جس پر مجھے رلا دیتے، ہاں! انضمام الحق بھی جنہیں آؤٹ کرنا بڑا مشکل تھا۔

ہربھجن سنگھ نے ‘دوسرا’ کے موجد ثقلین مشتاق کو ورلڈکلاس بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستانی اسپنر کے ‘دوسرا’ کو کوئی بیٹسمین نہیں سمجھ پاتا تھا، ثقلین مشتاق میچ ونر بولر تھے جنہیں 45 سے 50 اوورز کے دوران استعمال کیا جاتا اور وہ اہم وکٹیں حاصل کر کے فتح دلوا دیتے۔

I locked my wife in closet on final`s eve: Saqlain - Newspaper ...

ان کا کہنا تھا کہ مرلی دھرن اسپنرز میں سرفہرست ہیں تاہم اس وقت پسندیدہ آف اسپنرز میں آسٹریلوی نیتھن لائن ہیں اور بھارت میں ایشون سے بہتر کوئی اسپنر نہیں۔

Comments