The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ کے کس سینیٹر نے ووٹ ضائع کیا؟ شہبازگل کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر ڈپٹی چیئرمین ‏سینیٹ کا امیدوار نہ بنانے پر مصدق ملک نے ووٹ ضائع کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہبازگل نے کہا کہ ایک میڈیا کہ دوست سے پتہ چلا کہ مصدق ملک مبینہ ‏طور پر ڈپٹی چئیرمین بننا چاہتے تھے، امیدوار نہیں بنایا گیا اور انہوں نے آج مبینہ طور پر غصے ‏میں دونوں امیدواروں کو ووٹ ڈال دیا جس ووٹ کینسل ہو گیا۔

اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن جہاں کامیاب ہوتی ہےوہ ‏الیکشن شفاف ہوتاہے اور اپوزیشن جہاں ہارتی ہےوہ دھاندلی ہوجاتی ہے، وزیراعظم نےکہاتھا خفیہ ‏ووٹنگ پر اپوزیشن کو رونا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو تو ہم نےکہا تھا آئیں اورترمیم کرکےاوپن ووٹنگ کراتےہیں، اپوزیشن ‏نےاس وقت ہماری بات کیوں نہیں مانی،اب رو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ایوان بالا میں سینیٹ کے چیئرمین کے لیے ہونے والے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے، ان 7 ووٹوں میں باکس کی بجائے نام پر مہر لگائی گئی ہے، جب کہ آٹھواں ووٹ دونوں امیدواروں کے خانوں میں مہر لگانے پر مسترد ہوا۔

نتیجے کے اعلان کے بعد فاروق ایچ نائیک نے پریزائیڈنگ افسر کے سامنے یوسف رضاگیلانی کے مسترد شدہ ووٹ چیلنج کیے تاہم، دلائل سامنے آنے کے بعد پریزائڈنگ افسر نے اپوزیشن کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے کہا میں رولنگ دے رہا ہوں کہ فیصلہ آپ کو نہیں پسند تو الیکشن ٹریبونل جائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں