تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے کس ویکسین کی حمایت کی گئی؟

واشنگٹن : امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی حمایت کردی۔

امریکا کے محکمہ صحت کی جانب سے پانچ سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکمتِ عملی تیار کی گئی تھی۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی نے پانچ سال سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کے لیے فائزر ویکسین لگانے کی حمایت کی ہے۔

ایف ڈی اے نے فیصلہ اکثریت رائے سے کیا، کیوں کہ بچوں کیلئے فائزر ویکسین کی افادیت نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ فائزر نے 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے گزشتہ ماہ ٹرائلز جمع کرانے کے بعد اس کے استعمال اجازت مانگی تھی، جس پر ماہرین کے دو پینلز نے بحث کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پہلے پینل نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام ہفتے کو ملاقات کی جبکہ دوسرا سی ڈی سی کے تحت 2 اور 3 نومبر کو ملاقات کریگا۔

Comments

- Advertisement -