اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

آخری ٹیسٹ میں وارنر کو کس خاتون نے گلے لگا کر دعائیں دیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی میں جیت سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کرنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو خاتون نے گلے لگا کر دعائیں دیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سڈنی میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو میچ میں فتح کے بعد گراؤنڈ کے باہر ایک خاتون نے گلے لگایا اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی جس پر سب کی توجہ مرکوز ہو گئی اور لوگ متجسس ہو گئے کہ یہ خاتون کون ہیں۔

وارنر کو گلے لگا کر دعائیں دینے والی خاتون کوئی اور نہیں ان کے ٹیم کے ساتھی اور بچپن کے دوست عثمان خواجہ کی والدہ ہیں۔

جارح مزاج اوپنر نے فتح کے بعد اپنے کیریئر کے شاندار اختتام کا جشن آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ منایا اس موقع پر ان کی نظر اپنے دوست عثمان خواجہ کی والدہ پر پڑی جو ان کا آخری میچ دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر اسٹیڈیم آئی تھیں اور گراؤنڈ میں بیٹھی میچ سے لطف اندوز ہوئیں۔

وارنر سعات مندی کے ساتھ ان کے پاس گئے تو انہوں نے بالکل سگی ماں کی طرح وارنر کو گلے لگایا اور انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں اور ترقیاں حاصل کرنے کی دعائیں دیں۔

 

واضح رہے کہ عثمان خواجہ اور وارنر ٹیم کے ساتھی ہونے کے ساتھ بچین کے دوست بھی ہیں اور ان کی یہ دوستی 31 سال سے قائم ہے۔

عثمان اپنے دوست کے آخری ٹیسٹ میچ کے موقع پر وارنر کا حوصلہ بڑھانے کے لیے صرف اپنی والدہ کو ہی گراؤنڈ میں لے کر نہیں آئے بلکہ ان کی بیوی اور بچے بھی اس وقت وہاں موجود تھے اور میچ کے بعد وارنر اور عثمان کی فیملیز نے مشترکہ تصاویر بنوا کر جشن کو دوبالا کیا۔

آخری ٹیسٹ، وارنر  اور عثمان خواجہ کی فیملی کیساتھ یادگار تصاویر

آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ شاہینوں کو کینگروز کی سر زمین پر مسلسل چھٹی بار وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں