جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

روسی بحری جہاز کے عملے کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، وائٹ ہاؤس

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی جانب سے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز پر قبضے کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے عملے کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے بحر اوقیانوس میں آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے سوال پر کہا کہ امریکا تمام پابندیوں پر پوری طرح عمل کرائے گا اور جہاز کے عملے کو اب قانونی کارروائی فیس کرنا ہوگی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشن ٹیبل پر ہیں، پہلا آپشن ہمیشہ سفارت کاری ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے عبوری حکام سے قریبی رابطے میں ہے، وینزویلا کے عبوری حکمرانوں کے فیصلے امریکا کے بتائے ہوئے ہوں گے، امریکا معاہدے پر وینزویلا اور تیل کی امریکی صنعت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

روسی آئل ٹینکر ضبط کرنے میں برطانیہ بھی امریکا کا مددگار نکلا

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق تیل کمپنیوں کے سربراہان رواں ہفتے وائٹ ہاؤس آئیں گے اور ضرورت پڑی تو آئل ورکرز کے تحفظ کے لیے ٹرمپ امریکی فوج استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں