تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

وائٹ ہاؤس نے پاکستان کو دہشت گرد قراردینے کی آن لائن پٹیشن خارج کردی

واشنگٹن:وائٹ ہاؤس نے بھارت کی پاکستان کودہشتگردی کی سرپرستی کرنیوالی ریاست قراردینے کی پٹیشن کو ناقابل ِ قبول قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہےکہ بھارت کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن پر جعلی دستخط کیے گئے جس وجہ سے اسے خارج کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےخلاف بھارتی پٹیشن ناقابل قبول ہے جبکہ پٹیشن پر کیے گئے دستخط مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے ۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق جعل سازی ثابت ہونے کے بعد بھارت نواز ارکان کانگریس کی جانب سے جاری پٹیشن بند کردی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے تاحال اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ اس پٹیشن پر کیے جانے والے جعلی دستخطوں کی نوعیت کیا ہے؟ اور اس پر کتنی تعداد میں جعلی دستخط کیے گئے ہیں؟ اور آیا یہ کہ اسے بحال کیا جائے گا یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے اس اقدام سے بھارت کے حامی حلقوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کے جواب میں بھارت کے لیے بھی اسی نوعیت کی ایک پٹیشن پاکستان کے حامی حلقوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی جو کہ ابھی بھی موجود ہے اور اس پر ووٹنگ بھی جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سےبھارت کے خلاف دائر کردہ پٹیشن پر ووٹ کرنے کے لیے آپ کومحض ذرا سی محنت کرنی ہے ‘نیچے دی گئی امیج پر کلک کریں اور اپنا نام اور ای میل ایڈرس درج کرکے پٹیشن سائن کریں اور اس کے بعد اپنے ای میل ایڈریس پر آنے والی تصدیقی ای میل میں اپنی اس کارروائی کی تصدیق کریں۔

petition

Comments

- Advertisement -