تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بائیڈن کے لڑکھڑانے پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت آگئی

واشنگٹن : جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے امریکی صدر کے پھلسنے پر وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ بائیڈن ٹھیک ہیں اور وہ سوفیصد ٹھیک محسوس کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  78 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن ریاست ایٹلانٹا روانہ ہونے کے لیے جہاز پر سوار ہو رہے تھےکہ اچانک گرپڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھسلے تو انہوں نے جہاز کی ریلنگ کو پکڑ لیا تاہم اٹھتے ہوئے وہ دوبارہ پھسلے اور اسی طرح تیسری مرتبہ بھی وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے۔بعد ازاں جہاز کے اندر پہنچ کر انہوں نے باہر کھڑے لوگوں کو سیلوٹ کیا اور ان کا جہاز بادلوں میں گم ہوگیا۔

سیڑھیاں چڑھنے کے دوران بائیڈن کے متعدد مرتبہ گرنے پر عوام کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے تھے، جس پر وائٹ ہاؤس نے بیان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی طبعیت بلکل ٹھیک ہے اور وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے پھسل گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -