تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھوت ٹرمپ سے ٹافیاں مانگنے پہنچ گئے

واشنگٹن: امریکا سمیت دنیا بھر میں ہالووین کا تہوار منایا جارہا ہے اس ضمن میں وائٹ ہاؤس میں بھی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ نے جن بھوتوں کا روپ دھارنے والے بچوں سے ملاقاتیں کیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل فوجی اہلکاروں اور مقامی افراد کے بچے ہالووین تہوار منانے کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں اُن سے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ سے ملاقات کی۔

ہالووین پارٹی کی مناسبت سے وائٹ ہاؤس میں کدو اور سیاہ درخت لگائے گئے تھے۔

امریکی صدر اور خاتون اول نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ہلا گلا کیا اور انہیں ٹافیاں تقسیم کیں۔ تقریب میں آنے والے بچے اپنے پسندیدہ کارٹون کے کردار کا روپ دھارے آئے تھے جبکہ کچھ خوفناک لباس بھی پہنے ہوئے تھے۔

ہالووین کیا ہے؟

ہالووین (Halloween) امریکا میں منایا جانے والا ایک تہوار ہے جس میں گلی کوچوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر جابجا ڈراؤنے چہروں اور خوف ناک لباس میں ملبوس چھوٹے بڑے بھوت اور چڑیلیں  چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اکثر گھروں کے باہر بڑے بڑے کدو پِیٹھے نظر آتے ہیں جن پر ہبت ناک شکلیں تراشی جاتی ہیں اور ان کے اندر موم بتیاں جل رہی ہوتی ہیں۔ کئی گھروں کے باہر ڈراونے ڈھانچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے قریب سے گزریں تو وہ ایک خوف ناک قہقہہ لگا کر دل دہلا دیتے ہیں۔

کاروباری مراکز میں بھی یہ مناظر اکتوبر شروع ہوتے ہی نظر آنے لگتے ہیں، 31 اکتوبر کو جب تاریکی پھیلنے لگتی ہے اور سائے گہرے ہونا شروع ہوجاتے ہیں تو ڈراؤنے کاسٹیوم میں ملبوس بچوں اور بڑوں کی ٹولیاں گھر گھر جاکر دستک دیتی ہیں اور trick or treat کی صدائیں بلند کرتی ہیں۔

اس صدا کا یہ مطالب ہوتا ہے کہ یا تو ہمیں مٹھائی دو، ورنہ ہماری طرف سے کسی چالاکی کے لیے تیار ہو جاؤ، گھر کے مکین انہیں ٹافیاں اور میٹھی گولیاں دے کر رخصت کر دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -