بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (16 جولائی 2026): ترجمان وائٹ ہاؤس کرولین لیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب بھی چاہتا ہے کہ امریکا کے ساتھ ڈیل (معاہدہ) ہو جائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس نے حالیہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کے جواب میں ایران پر ہمارے حالیہ حملے کیے، لیکن تہران اب بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہے، وہ اب ہمارے حملوں کو روکنے کے قابل نہیں رہا۔

کرولین لیوٹ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت کے درمیان تقسیم پائی جاتی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاملے کے سفارتی حل کیلیے تیار ہیں، اور ایران اب بھی چاہتا ہے کہ ڈیل ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا ایران سے فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں قیادت کی تقسیم ہے، کچھ رہنما معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو بحری جہازوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے۔

پریس بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں شرکت کریں گے۔

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں