واشنگٹن(18 اکتوبر 2025): ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن کی آئندہ ملاقات کے مقام کے انتخاب سے متعلق سوال وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے حیران کن جواب دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آئندہ ملاقات کے مقام کے انتخاب سے متعلق سوال کرنے پر وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے صحافی کو طنزیہ طور پر جواب دیا ’تمہاری ماں نے‘۔
انڈپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی ہنگری کے دارالحکومت بُڈاپسٹ میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں۔
اس حوالے سے جب ایک صحافی نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین سے پوچھا کہ بداپیسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ تو کیرولین وائٹ نے جواب دیا’آپ کی ماں نے‘۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے یہ جواب مزاح کے طور پر دیا ہے، تو کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا ’آپ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک انسان ہیں جو خود کو صحافی کہتے ہیں۔
کیرولین لیویٹ نے مزید کہا میرے لیے یہ بات مزاح ہی ہے کیونکہ کوئی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتا، یہاں تک آپ کے ساتھی بھی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتے، مجھ سے فضول سوال کرنا بند کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


